google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 جلال الدین رومی کے اقوال زریں (نصائح رومی)

جلال الدین رومی کے اقوال زریں (نصائح رومی)

Al Shifa
0

جلال الدین رومی کے اقوال زریں (نصائح رومی)

 جلال الدین رومی، جو مولانا رومی کے نام سے مشہور ہیں، ایک صوفی شاعر اور دانشور تھے۔ ان کے اقوال حکمت، عشق، روحانی بیداری، اور خود شناسی پر مشتمل ہوتے ہیں۔ یہاں ان کے چند مشہور اقوال پیش کیے جا رہے ہیں:    

  • محبت وہ نہیں جو چہرے سے ظاہر ہو، محبت تو وہ ہے جو دل کے اندر ہو اور روح کو جلا بخشے.


  • اگر محبت کے دریا میں کود پڑو تو کوئی راستہ نظر نہیں آئے گا، مگر جب اس میں ڈوب جاؤ گے تو تم خود راستہ بن جاؤ گے۔


  • محبت ہر چیز کو سنوار دیتی ہے، جیسے سورج برف کو پگھلا دیتا ہے۔  


  • جو کچھ تم تلاش کر رہے ہو، وہ بھی تمہیں تلاش کر رہا ہے۔  


  • اپنی روح کے ساتھ ہم آہنگ ہو جاؤ، کیونکہ تمہارے سوالات کے تمام جوابات وہیں موجود ہیں۔


  • اپنے اندر جھانکو، وہی خزانہ ہے جس کی تمہیں تلاش ہے۔   


  • غم کی چادر کو اوڑھ کر نہ بیٹھو، کیونکہ سورج کی روشنی ہمیشہ تمہاری راہ میں کھڑی ہے۔ 

  •  
  • مشکل وقت میں صبر کرو، کیونکہ بہار آنے سے پہلے درختوں کے پتے جھڑنا ضروری ہوتے ہیں۔


  • زندگی تمہیں گرائے گی، مگر تمہیں اٹھنا ہوگا اور دوبارہ چلنا ہوگا۔   
  •  

  • ہر دن ایک نیا آغاز ہے، اپنے ماضی کی زنجیروں کو توڑ دو اور نئے سفر پر نکل پڑو۔  


  • مایوسی کو خود پر حاوی نہ ہونے دو، کیونکہ ستارے بھی اندھیرے میں چمکتے ہیں۔ 


  • جب تمہارے دل کی زمین بنجر ہو جائے، تو یاد رکھو کہ بارش ہمیشہ خشک زمین پر برستی ہے۔ 


  • اپنی آواز کی بجائے دلائل بلند کرو


  • پھول بادلوں کے گرجنے سے نہیں برسنے سے اُگتے ہیں


  • سچائی کے بہت سے راستے ہیں مگر میں نے جو راستہ چنا وہ محبت کا ہے


  • تھوڑی دیر قبرستان جا اوربولنے والوں کو خاموش دیکھ


  • روح کیلئے اس سے بڑھ کر کوئی مرض نہیں کہ تو خود کو کامل سمجھنے لگے


  • اگر عظمت چاہتے ہو تو دل میں نفرت کے بجائے محبت کو ٹھکانہ کراو


  • کسی ولی کی صحبت میں چند لمحے گزارنہ سو سال کی عبادت سے افضل ہے۔


  • تیری داڑھی تیرے بعد پیدا ہوئی اور سفید ہوگئی مگر تو ابھی تک کالے کا کالا ہی ہے۔


  • اگر بیکار پتھر ہے تو کسی صاحب علم کےپاس جا گوہر بن جائیگا۔


  • موت کا ذائقہ سب نے چکھنا ہے، مگر زندگی کا ذائقہ کسی کسی کو نصیب ہوتا ہے۔


  • رومی اس وقت تک مولائے روم نہ بنا جب تک شمس تبریز کا وہ غلام نہ ہوگیا۔ تو بھی نیک صحبت کو لازم پکڑ لے۔


  • بیوقوف کی صحبت سے تنہائی بہتر ہے۔

  • جو علم تجھے تجھ سے نہ لے لے اس علم سے جہل بہتر ہے۔


  • دنیا حاصل کرنا کوئی برائی نہیں لیکن جب دنیا کو آخرت پر ترجیح دی جائے تو پھر سراسر خسارہ ہی ہے۔


  • ہر فرد کسی خاص مقصد کے لیے پیدا ہوتا ہے اور اس وقت کے ہسول کی خواہش پہلے ہی سے اس کے دل میں رکھ دی جاتی ہے


  • طلب صادق ہو تو خدا کی مدد سے پہنچ جایا کرتی ہے۔


  • جس شخص کا خدا خود نگہبان ہو اس کا تحفظ مرغ و ماہی بھی کرتے ہیں۔


مولانا رومی کی شاعری اور اقوال دنیا بھر میں لوگوں کو روحانی سکون اور زندگی کے اسرار کو سمجھنے کی راہ دکھاتے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !